تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں سے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام اور ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک کی قیادت میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ سے پشاور ریلی میں شہادتوں پر اظہار تعزیت کی۔ وفد میں میاں عبدالقادر، ملک فضل حسین، سہیل احمد رضا اور جواد حامد شامل تھے۔ وفد نے شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اس موقع پر دھماکے میں زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

Top