تحریک منہاج القرآن کے وفد کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کے 5 رکنی وفد جی ایم ملک، میاں عبدالقادر، جواد حامد، ملک فضل اعوان، سہیل رضانے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور 26 اپریل کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے دعوت کو قبول کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات شریک ہو رہی ہیں علاوہ ازیں ملاقات کے دوران وفد نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وفد کو قومی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی قومی کانفرنس جس میں عوام کے مسائل کے حل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے موجودہ حالات میں ملک و قوم کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک و قوم کو بحران سے نکالنے کے لئے تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خود داری، خود انحصاری اور خوشحالی کے لئے سیاستدان اپنے مفادات کے حصار سے باہر نکلیں۔

تبصرہ

Top