راجہ محمد جمیل اجمل نے نظامت امورخارجہ کے ناظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مورخہ: 28 مئی 2010ء

پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام محترم جی ایم ملک کو نائب ناظم اعلیٰ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور راجہ محمد جمیل اجمل کو نظامت امورخارجہ کا نیا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ 28 اپریل 2010ء کو راجہ محمد جمیل اجمل کے اعزاز میں مرکز پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں راجہ محمد جمیل اجمل کو باقاعدہ مرکز پرخوش آمدید کہا گیا، انہیں اس موقع پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کی گرانقدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں نائب امیر تحریک بریگیڈیئر اقبال احمد خان ، مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور مرکزی ناظمین اور سٹاف ممبران کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ راجہ محمد جمیل اجمل نے تمام قائدین اور سٹاف ممبران کا اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top