لودہراں، سوئی والا، پل بہشتی، مہر آباد، گوگڑاں اور ڈیرہ جنڈ میں دروس عرفان القرآن

مورخہ: 03 اگست 2010ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے زیراہتمام ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کے انعقاد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ مار رمضان کی آمد کے پیش نظر دروس کی تعداد پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ دروس عرفان القرآن کے یہ سلسلہ منہاج القرآن لودہراں، سوئی والا، پل بہشتی، مہر آباد، گوگڑاں اور ڈیرہ جنڈ میں کامیابی سے جاری ہے۔

لودھراں :

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، سید فرحت حسین شاہ، علامہ ارشاد سعیدی، علامہ علی اختر اعوان مختلف اوقات میں دروس عرفان القرآن دیتے رہے۔ ان درودس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے جوش خطابت اور فکری پختگی کے باعث عوام میں جو پذیرائی حاصل کی وہ مشن کے فروغ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ لودہراں میں اس وقت سات جگہوں پل بہشتی، ڈانوراں، ڈیرہ جنڈ، حسین آباد، گوگڑاں، سوئی والا اور لودہراں شہر میں کامیاب درس عرفان القرآن جاری ہیں۔

سوئی والا :

سوئی والا میں درس عرفان القرآن حال ہی میں شروع ہوا ہے۔ سلیم جمال غوری، رانا مہربان ارشد غوری شکیل جمال غوری، یوسف غوری، حاجی عبدالستار اور مہر ساجد پر مشتمل ٹیم نے درس عرفان القرآن کا کامیاب سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سوئی والا کے چھوٹے سے قصبے میں ہزاروں خواتین و حضرات کے اجتماع نے علاقے میں زبردست پزیرائی حاصل کر لی ہے۔ اس کے لیے تحریک کارکنان باقاعدگی سے کارڈ پرنٹ کرواکر تقسیم کرتے ہیں۔ پینا فلیکس بورڈ بھی آویزاں کیے جاتے ہیں۔

پل بہشتی :

پل بہشتی میں حاجی محمد، مہر فدا حسین، عبدالمجید، ملک شاہد، مہر فرحت عباس، ملک ابراہیم اور مہر عمر فریدی دروس عرفان القرآن کو کامیاب کروا رہے ہیں۔ ان لوگوں کی دن رات محنت کی وجہ سے اہل علاقہ اور دور دور سے لوگ دروس میں شرکت کر رہے ہیں۔ جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

مہر آباد!گوگڑاں :

مہرآباد میں علامہ نصیر بابر نے دروس عرفان القرآن کو شروع کر کے تحریک منہاج القرآن کے کام کو آگے بڑھایا ہے۔ ملک فیض بخش آرائیں کی سرپرستی میں ملک عابد نواز، محمد حسین، قاری غلام محمد، مہر سراج، رانا اسلم اور مہر رفیق نے تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچا دیا ہے۔

ڈیرہ جنڈ :

ڈیرہ جنڈ میں ملک احمد یار چنڑ مہر مشتاق، رانا عمر دراز، محمد عمران، اظہر ریحان، ڈاکٹر ریاض اور سلیم چشتی کی معاونت سے دروس عرفان القرآن ہو رہے ہیں۔ ان احباب کی کاوشوں کی بدولت اہل علاقہ قرآنی تعلیمات سے روشناس ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن ان پروگراموں کی بھرپور نگرانی کرتے ہیں۔

تبصرہ

Top