نظامت دعوت کے زیراہتمام پنجاب کے 20 شہروں میں 7 روزہ دروس عرفان القرآن

رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں کے جھرمٹ میں مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پنجاب کے 20 شہروں میں 7 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ ان شہروں میں لاہور، مرید کے، گوجرانوالہ، شگرگڑھ، نارووال، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال، حویلی لکھا، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، گوجرہ، جہانیاں، ملتان، دنیا پور، لودھراں اور لیہ شامل تھے۔ روزانہ نماز فجر کے فوری بعد ہزاروں خواتین و حضرات درس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کرتے۔ لوگ دور دراز علاقوں سے قافلوں کی شکل میں دروس عرفان القرآن کے لیے آتے۔ پنڈال میں خواتین و حضرات کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر موجود ہوتا۔ تحریک منہاج القرآن، ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، MSM، منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداراں نے ان دروس کو مثالی بنانے میں انتھک محنت کی۔

ان دروس قرآن میں حضور شیخ الاسلام کے شاگردان رشید جن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ علی اختر اعوان، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ محمد شکیل ثانی، علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ محمد فیاض بشیر قادری، علامہ افضال احمد قادری، علامہ ثناء اللہ ربانی اور علامہ وقاص علی قادری شامل ہیں  نے درج ذیل موضوعات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں ایمان افروز خطابات کیے۔

  • عقیدہ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت
  • اسلام اور آج کا مسلمان رمضان، قرآن اور تقویٰ
  • استحکام پاکستان کیوں اور کیسے؟ اسلام اور انسانی حقوق
  • نیکی کا قرآنی تصور

ان دروس میں علماء اکرام، مشائخ عظام، سیاسی، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور منہاج القرآن کی اس عظیم کاوش کو بہت پسند کیا اور شیخ الاسلام کے فرزندوں نے منہاج القرآن کی فکر سے لوگوں کو روشناس کروایا۔

تبصرہ

Top