منہاج یونیوسٹی کے زیراہتمام استقبالیہ جلوس بسلسلہ میلاد النبی (ص)

بزم منہاج سیشن 12-2011ء کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن کیمپس میں عظیم الشان استقبالیہ جلوس بسلسلہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 5 فروری 2011ء کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت کوآرڈینیٹر بی ایس پروگرام (COSIS) پروفیسر ظفر اقبال قادری، صدر MSM منہاج یونیورسٹی محمد ذکی، جنرل سیکرٹری بزم منہاج قاضی فہیم جیلانی، عابد محمود، سید کاظم محمود اورسید علی حسنین نے کی ۔

شریعہ کالج اور منہاج یونیورسٹی کے تمام طلبہ نے والہانہ جذبات کے ساتھ جلوس میں شرکت کی۔ طلبہ نے بھر پور نعروں اور درود و سلام کے گجروں کے ساتھ فضاؤں کو معطر کر دیا۔ جلوس دربارِ غوثیہ سے براستہ کالج روڈ، سنٹر فلیٹ اور اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ماڈل ٹاون میں کالج آف شریعہ کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

COSIS کے مرکزی گیٹ پر اساتذہ اور صدر بزم منہاج نے جلوس کا بھر پور استقبال کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری قاضی فہیم جیلانی کو جلوس کے کامیاب اہتمام پر مبارکباد پیش کی۔ کالج آف شریعہ کے لیکچرار صابر حسین نقشبندی نے اختتامی دعا کی۔ جس کے بعد طلبہ نے مرکزی سیکرٹریٹ پر انعقاد پذیر ضیافت میلاد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top