قائد ڈے پر منہاج ٹی وی کی خصوصی نشریات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 61 ویں یوم پیدائش پر منہاج ٹی وی نے بذریعہ انٹرنیٹ دو روزہ خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز 18 فروری 2012ء کو ہوا، جو 19 فروری 2012ء کو ختم ہوئیں۔ اس موقع پر قائد ڈے کی مرکزی تقریبات کو براہ راست پیش کیا گیا، ساتھ ہی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین منہاج ٹی وی کے اسٹوڈیو میں خصوصی نشریات میں شریک ہوئے۔ قائدین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ قائد ڈے کی خصوصی نشریات کی تفصیل یوں ہے۔

افتتاحی سیشن

میزبان : مظہر حسین
مہمان : قاری اللہ بخش نقشبندی، ظہیر احمد بلالی

منہاج ٹی وی کی 2 روزہ خصوصی براہ راست نشریات18 فروری 2012ء کو شروع ہوئیں۔ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز قاری اللہ بحش نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔جس کے بعد قاری اللہ بخش نقشبندی اور معروف نعت خواں ظہیر احمد بلالی نے بطور مہمان نشریات میں شریک ہوئے۔ظہیر احمد بلالی سے منہاج نعت کونسل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا آغاز بھی شیخ الاسلام نے کیا تھا۔ پھر انہوں نے درود منہاج کے ساتھ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لکھا ہوا نعتیہ کلام تیرے ہوتے جنم لیا ہوتاپڑھا۔

انہوں نے کہا کہ نعت خوانی ہو یا تلاوت، شیخ الاسلام نے ہر فیلڈ میں کام کیا ہے۔ قاری اللہ بخش نقشبندی سے شیخ الاسلام کی مناسبت سے ان کی زندگی کا خاص واقعہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کا بچوں کی تربیت کا بہت پیارا اندازہے۔ظہیر بلالی نے کہا کہ شیخ الاسلام نے نعت خوانوں کی تربیت خود کی۔ ان کو پڑھنے کا طریقہ ناصرف سکھایا بلکہ تکنیکی اعتبار سے بہت سی چیزیں بھی بتائیں، جو اکثر نعت خواں اساتذہ بھی نہیں بتا پاتے۔ اس موقع پر ظہیر احمد بلالی نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے احمد نواز انجم کا کلام آجا آجا تو بھی آجا مہاراج رے توری سالگرہ کا دن آگیا پڑھا۔

پروگرام کے ہوسٹ مظہر حسین نے کہا کہ اس کلام میں پاکستان میں رہنے والوں کے جذبات کی ترجمانی کی گئی ہے۔

سیشن دوم

میزبان : مظہر حسین
مہمان : افتخار حسین شاہ بخاری، قاضی فیض الاسلام

منہاج ٹی وی کی خصوصی میراتھون نشریات میں نظامت میڈیا کے ڈائریکٹر قاضی فیض الاسلام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید افتخار شاہ بخاری نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے جو کام کیا ہے وہ چودہ صدیوں کا کام لگتا ہے۔جیسے چودہ صدیوں کے علوم ایک ہی شخص میں سمٹ گئے ہیں۔

افتخار حسین شاہ بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی مصروفیات کے باوجود شیخ الاسلام کی نظر ہمیشہ فلاحی کاموں پر رہی۔ جس میں وہ خصوصی دل چسپی کامظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنی یگانہ روز عالمی مصروفیات کے باوجود انہوں نے قو م کو رفاحی کاموں میں رہنمائی دی ہے۔دوسری جانب منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے بھی شیخ الاسلام کے دئیے ہوئے منشور کو عملی جامہ پہنایا اور دن رات ایک کر کے محروم طبقات کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ افتخار شاہ بخاری نے اس موقع پر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے تمام پراجیکٹس کا ذکر کیا۔ جس میں آغوش کاخصوصی تعارف بھی شامل تھا۔اس موقع پر منہاج ٹی وی کے ذریعے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے آغوش پراجیکٹ کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔بعد ازاں1988 سے لیکر 2012تک تحریک کے اہم پروگراموں کی تعارفی ڈاکو منٹری بھی پیش کی گئی۔

تیسرا سیشن

میزبان : مسز راضیہ نوید
مہمان : مسز نوشابہ ضیا (ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ)

منہاج ٹی وی کی خصوصی نشریات کے تیسرے سیشن میںخاتون اینکر مسز راضیہ نویدمیزبان تھیں۔مسز راضیہ نوید نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت پر ایک واقعہ ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے اپنی مہمان مسز نوشابہ ضیا سے تحریک سے وابستگی کا احوال بھی سنا۔ مسز نوشابہ ضیاءنے کہا کہ شیخ الاسلام نے اقوام عالم میں ہمیشہ محبت کا درس دیا ہے۔انہوں نےدنیا کو امن و آشتی کا راستہ دکھایا، یہی وجہ ہے کہ عملی طور پر شیخ الاسلام کی طبعیت اور ان کے مزاج میں کبھی بھی سختی نظر نہیں آئی۔ نوشابہ ضیاء کی گفتگو کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ کے پراجیکٹس کی تعارفی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

قائد ڈے منانے کے حوالے سے مسز نوشابہ ضیاء نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اس دن کو پوری دنیا میں تزک و احتشام سے مناتی ہے۔ عید کی ہی طرح اس دن کو منایا جاتا ہے۔ جس میں شکرانے کے نوافل، روزہ رکھنے کے علاوہ گھروں کو بھی سجایا جاتا ہے۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کی خوشی میں بچوں کو تحائف دئیے جاتے ہیں، بچوں کو سیر کروائی جاتی ہے اور پھر کیک کاٹا جاتا ہے۔

شیخ الاسلام نے تحریک منہاج القرآن میں ویمن لیگ کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا موقع دیا جس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ شیخ الاسلام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پہ عمل کیا اور دین کو آسان کر کے پیش کیا۔ مسز نوشابہ ضیا سے شیخ الاسلام کی شخصیت کے حوالے سےاور ویمبلے ارینا میں ہونے والی کانفرنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے دین کی اصل بنیاد کو پھر سے تازہ کیا ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سارے مذاہب کے پیروکاروں کو ساتھ لے کر چلے تھے۔

مسز نوشابہ ضیا نے بتایا کہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر ایوان اقبال میں 27،28 فروری کو منہاج القرآن ویمن لیگ کتابوں کی نمائش کا انعقاد کررہی ہے جس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کی گزشتہ سال ایوان اقبال میں ہونے والی کتابوں کی نمائش کی ڈاکومنٹری دیکھائی گئ۔

سیشن چہارم

میزبان: مظہر حسین
مہمان: حاجی سلیم قادری (خادم گوشہ درود)، جادیداقبال قادری (ناظم مالیات)، بشیر خان لودھی (پروفیسر منہاج یونیورسٹی)

منہاج ٹی وی کی نشریات کے اختتامی سیشن میں تحریک منہاج القرآن کے چار اہم مرکزی قائدین نے شرکت کی، جن میں گوشہ درود کے خدام میں حاجی محمد سلیم قادری، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری اور منہاج یونیورسٹی میں پروفیسر بشیر خان لودھی شامل تھے۔

حاجی سلیم قادری نے شیخ الاسلام کی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ شیخ الاسلام کی زبان پہ ہے وہی ان کے دل میں ہے یعنی ان کا ظاہر اور باطن ایک ہے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں وہ گفتار و کردار سے سب کو متوجہ کررہےہیں۔

انہوں نے کیا کہ شیخ الاسلام نے آج تک تحریک کا ایک پیسہ استعمال نہیں کیا، ایک کپ چائے بھی انہوں نے تحریک کے پیسوں نہیں پی۔ حاجی سلیم قادری نے کہاکہ ایک بار جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین شیخ الاسلام کے رہائش گاہ پر تشریف لائے تو شیخ الاسلام نے مجھے کھانا لانے کے لئے کہا جو میں اپنے پیسوں سے لایا۔ کھانے کے دوران آپ کی بیٹی خدیجہ جو کہ تقریبا پانچ سال کی ہو گی انہوں نے سوپ پینے کا اصرار کیا جب وہ سوپ پینے لگیں تو بیٹی نے پوچھا کہ بابا یہ کھانا ہمارا ہے یا ادارے کا؟ شیخ الاسلام نے اپنے بچوں کی تربیت بھی اس انداز میں کی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کی نظامت مالیات کے ڈائریکٹر جاوید اقبال قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ آپ کی قناعت کا یہ عالم ہے کہ گھر میں جو بھی پکا ہے کھا لیا۔ آپ کی بکس اور خطابات کی جتنی بھی آمدن ہے وہ سب ادارے کے لیے ہے آپ اس میں سے کچھ بھی نہیں لیتے۔

بشیر خان لودھی نے اپنی تحریک میں شمولیت کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہمیشہ یوتھ پہ توجہ دی، آپ نے نوجوانوں کو آرگنائزیشنل مینجمٹ بہت اچھے طریقے سے سکھائی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان شیخ الاسلام کے سفر انقلاب کے خطابات سنیں اور اس موضوع پہ لکھی ہوئی کتاب پڑھیں۔

اختتامی سیشن

میزبان: وقاص علی قادری
مہمان: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، سید الطاف حسین گیلانی، شفیق الرحمن سعد، محمد ثناء اللہ، عمران شوکت، تنویر احمد، وسیم احمد صابری، عظیم غنی، خرم خالد، سجاد العزیز قادری

پروگرام میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے منہاج ٹی وی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قائد ڈے کے موقع پر خصوصی نشریات پر مبارک باد دی، جبکہ شفیق الرحمن سعد ڈائریکٹر منہاج پروڈکشنز نے منہاج ٹی وی کی پوری ٹیم کا تعارف کروایا، دیگر مہمانان گرامی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کے لیے عظیم الشان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور منہاج ٹی وی کی پوری ٹیم کو شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پہ لائیو ٹرانسمیشن کا اہتمام کرنے پر خصوصی مبارک باد بھی پیش کی۔

پہلا دن

دوسرا دن

تبصرہ

Top