منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں دورونزدیک سے تقریباً 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا عنوان "آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" تھا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل احمدی گروپ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں انتہائی عقیدت اور جوش کے ساتھ گلہائے عقیدت پیش کیے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

مرکز کی جانب سے محترمہ نائلہ جعفر مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے "آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ سیاسی و نظریاتی غلامی اور زوال و انحطاط کا شکار ہے، دین سے دوری ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رشتہ محبت و غلامی کمزور ہو چکا ہے۔ وہ امت جس کی خاطر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے راتوں کو آنسو بہائے، جس دین کی خاطر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طائف کی وادیوں میں پتھر کھائے، جس دین کی خاطر صحابہ کرام اور صحابیات نے بے مثال قربانیاں دیں، جس دین کی خاطر خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تسلیم و رضا کی تاریخ رقم کر کے پورا گھر لٹایا، جس دین کی خاطر سیدہ زینب اور سیدہ سکینہ رضی اللہ عنہما نے بے مثال قربانیاں دیں، آج ہیمں بھی حضور نیی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ و صحابیات کے طریق پر چلتے ہوئے دین کی سربلندی، اشاعت دین، غلبہ دین اور فروغ دین کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق محبت کو تعلق وفا تک لے جانا ہوگا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی اسی مقصد کے حصول کے لیے مصروف عمل ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار کی امین بن کر خواتین میں اس پیغام اور شعور کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

محفل کا اختتام محترمہ نائلہ جعفر کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top