ایم ایس ایم کے سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف کے دورہ جات

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف نے گزشتہ دنوں پنجاب کی مختلف تحصیلات کے دعوتی و تنظیمی دورہ جات کیے۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔

تحصیل میانوالی

ایم ایس ایم کے مرکزی سینئر نائب صدرمیاں عرفان آصف نے تحصیل میانوالی کا وزٹ کیا۔ یہاں TMA ھال میں لیڈر شپ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن تحصیل میانوالی کے سرپرست تحریک شیخ حسن، صدر امانت خان، نیئرخان، صدر MSM ریئس خان اور سٹی صدر عمار خان بھی پروگرام میں موجودتھے۔ اس موقع پر میاں عرفان آصف نے کہا کہ ہر انسان میں ایک میں خوبی ہوتی ہے، ان کو پہچانا اور نکھارنا ضروری ہوتا ہے۔ MSM ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ جہاں کارکن کی قائدانہ صلاحیتوں کا نکھارا جاتا ہے۔ ایم ایس ایم طلبہ میں تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کررہی ہے۔

تحصیل عیسی خیل

تحصیل عیسیٰ خان کے دورہ کا آغاز مقامی سکول میں لیڈرشپ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کے انعقاد سے ہوا۔ اس پروگرام میں مقامی قائدین بھی موجود تھے۔ جن میں صدر تحریک تحصیل عیسیٰ خان مشتاق شاہ، کامران شیخ کوآردنیٹر اور صدر MSM سٹی عمیراحمد شامل تھے۔

اس موقع پر میاں عرفان آصف نے کہا ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی، فلاحی اور روشن خیال ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ ایم ایس ایم اس خواب کی تعبیر کے لیے نوجوانوں کے سیرت و کردار پر محنت کر رہی ہے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا

سرگودھا میں ایم ایس ایم کے سینئر نائب مرکزی صدر میاں عرفان آصف نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے دورہ شروع کیا۔ یونیورسٹی کے وزٹ کے دوران ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں یونیورسٹی آف سرگودھا MSM کے صدر ملک علیم اور جنرل سیکرٹری حافظ ثمر عباس بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم کا مقصد قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر عام کرنا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد تک یہ فکر پہنچ جائے کہ انفرای مفادات سے نکل کر اجتماعی مفادات کی خاطر سوچا جائے، جس سے ملکی و قومی ترقی ممکن ہے۔ اس پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

دورہ سرگودھا

ایم ایس ایم کے مرکزی سینئر نائب صدرمیاں عرفان آصف کے دورہ سرگودھا میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس امت کی تعمیر نو کررہی ہے۔ جس میں ہر شخص کو حصہ لینا ہوگا تاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر ہر فرد تک پہنچ جائے۔ اس پروگرام میں ایم ایس ایم سرگودھا کے ضلعی صدر ملک یاسر بھی موجود تھے۔

تحصیل سلانوالی

ایم ایس ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف نے سلانوالی کا دورہ کیا۔ یہاں TMA ھال میں لیڈرشپ کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع ضلعی صدر سرگودھا MSM کے صدر ملک یاسر بھی موجود تھے۔

تحصیل دریا خان

مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف نے دریا خان کا وزٹ کیا۔ یہاں مقامی ھال میں لیڈر شپ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر میاں عرفان آصف نے کہا کہ ہر ایک میں خوبیاں ہوتی ہیں اور ان کو پہچانا اور نکھارنا ضروری ہوتا ہے۔ MSM ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے اور ایسی لیڈرشپ پیدا کر رہا ہے جو پاکستان کو آگے لے جا سکے تاکہ حقیقی معنوں میں پاکستان ایک فلاحی اور اسلامی ریاست بن سکے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری میڈیا ضمیر مصطفوی اور صدر پروان خان بھی موجودتھے۔

تحصیل ساہیوال

میاں عرفان آصف کے دورہ ساہیوال میں انہوں نے ایک پروگرام کی صدارت کی۔ میاں عرفان آصف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ اور تعلیم کو ایک تبدیلی کے لیے دیکھتی ہے کیونکہ طلبہ ہی وہ قافلہ ہیں جو ملک میں علم کی کمانڈ سے دنیا پر حکومت کرسکتے ہیں۔

دورہ خوشاب

میاں عرفان آصف نے دورہ خوشاب اور تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ ایم ایس ایم کی مرکزی ممبر کیبنٹ منور جاوید بھی شامل تھے۔ انہوں نے مختلف پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ ان کے دورہ جات کا مقصد نئی تنظیم سازی اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہے۔

پروگرام میں ایم ایس ایم سانگلہ ہل کی تنظیم سازی کئی، جس میں محمد یاسر کو صدر اور جنرل سیکرٹری محمد دیشان کو چناگیا۔ اس موقع پر امجد علی قادری اورعمران رشیدبھی موجود تھے

تحصیل شاہ پور

مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف نے تحصیل شاہ پور کا وزٹ کیا جہاں مقامی کارکنان نے قائدین کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تنظیم سازی بھی کی گئی اور عمران شاکر ایم ایس ایم تحصیل شاہ پور کا صدرچنا گیا۔

تبصرہ

Top