ٹریننگ ورکشاپ برائے اعتکاف 2012

مورخہ: 07 اگست 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے لیئے اعتکاف کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی تمام طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی ابتداء میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طالبات سے کہا کہ انھیں تمام شہروں سے آنے والی معتکفات کا بھر پور طریقے سے خیال ر کھنا ہے اور ہر کام اخلاص نیت کے ساتھ کرنا ہے۔ خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر رضائے الہی، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی اور اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لئے کام کرنا ہے۔

بعد ازاں سابقہ مرکزی ناظمہ تربیت اور سربراہ ڈسپلن کمیٹی محترمہ فوزیہ شوکت نے طالبات سے فرمایا کہ وہ انفرادی اور اجتماعی نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور ٹیم ورک کو فوکس کریں ہر فرد اپنی ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے انجام دے، یہ دس دن آپ کی پرسنالٹی کو سنوارنے میں اہم کردار دا کریں گے۔

منہاج کالج فار ویمن کی پرنسپل محترمہ فرح ناز نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معتکفات کے لیئے رول ماڈل ہیں، انھیں اپنی انا، اپنی تھکاوٹ اور اپنی پریشانیوں کو پسِ پشت ڈال کر معتکفات کے آرام و سکون کو ترجیح دینی ہے۔

آخر میں مرکزی ناظمہ MSM سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ میں آنے والے تمام مہمانانِ گرامی، اسٹاف اور طالبات کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں محترمہ فوزیہ شوکت نے دعا کی۔

تبصرہ

Top