آزاد کشمیر : منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی

23 دسمبر 2012ء کے عوامی استقبال کے سلسلے میں 20 نومبر 2012 کو نگران منہاج القرآن ویمن لیگ آزاد کشمیر محترمہ فریحہ خان نے کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے بعد محترمہ فریحہ خان نے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ، بیدارئ شعور مہم، مصطفوی انقلاب، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر ہونے والے عوامی استقبال اور منہا ج القر آن ویمن لیگ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ امت کو جوڑنے کی کوششیں کی ہیں اور جس طر ح انہوں نے اتحادِ امت کا درس ملک کے طول و عرض میں دیا، اُسی طرح پوری دنیا کو امن کا درس دے رہے ہیں۔ آج کا پیغام ِکربلا یہی ہے کہ ہم اسلام کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے اپنے شعور کو بیدار کر یں اور ملک میں رائج ظالمانہ نظام ِ انتخابات کو رد کر دیں، ورنہ کل روز قیامت ہم امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملک کے طول و عرض میں دعوتی فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے قائد کی آواز کو قریہ بہ قریہ پہنچا رہی ہے۔

اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کی پہلی تنظیم سازی کی گئی۔ کثرت رائے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کے لئے صدر تنویر اختر، ناظمہ عاصمہ جبین، ناظمہ دعوت سونیا کوثر، کوآرڈینیٹر حلقہ درود و فکر شبانہ خالد، ناظمہ تربیت ماریہ ظفر، نائب ناظمہ تربیت ساجدہ سرور، ناظمہ نشر و اشاعت شہلا عزیز، ناظمہ مالیات سدرہ عزیز، کنوینئیر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز طیبہ ارشد، ڈپٹی کنوینئیر بشری یاسین اور گلشن رفیع کو منتخب کیا گیا۔

نو منتخب عہدیداران نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن کے سلسلے میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

اجلاس کے آخر پر وطن عزیز میں سلامتی و خوشحالی اور استحکام کے علاوہ مصطفوی انقلاب کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : زاہد محمود قاسم ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف

تبصرہ

Top