لاہور : منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد کی کرسمس کے تہوار میں شرکت

25 دسمبر 2012ء کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر پاکستانی مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بین المذاہب رواداری پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں اعلی سطحی وفد جن میں انجینئر ثناء اللہ خان ناظم ویلفیئر،لاہور، سید مدثر محی الدین کوآرڈینیٹر، حافظ محمد طاہر سمیت دیگر نے کیتھڈرل چرچ اپر مال روڈ لاہور میں خصوصی کرسمس ڈے کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور بشپ آف لاہور ڈاکٹر عرفان جمیل کے علاوہ ریورنڈ شاہد معراج، ریورنڈ اظہر مشتاق کو سرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پاکستان کی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خصوص مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اسی روز کیتھولک کیتھیڈرل سیکرڈ ہارٹ چرچ چیئرنگ کراس میں کیتھولک چرچ آف پاکستان کے بشپ آف لاہور ڈاکٹر بشپ سبسٹن فرانسس شاہ سے ملاقات کی اور کرسمس ڈے کی مبارک باد دی۔ اس کے علاوہ پیس سنٹر URI انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز چنن کی خصوصی دعوت پر کرسمس ڈنر کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے قرآن مجید کی سورہ مریم کی روشنی میں سیدنا عیسی علیہ السلام کی عظمت اور حضرت مریم علیہا السلام کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو ان کے اس تہوار پر مبارک باد دی۔

تبصرہ

Top