آزادکشمیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس

مورخہ: 01 مارچ 2013ء

آزاد کشمیر: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام نیو بندرال ٹاؤن میرپور میں عظیم الشان غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کانفرنس صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور رخسانہ زبیر قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز روبینہ احسان ناظمہ تربیت کی تلاوتِ پاک سے ہوا۔ ہدیہءِ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظّلِ بتول نے پیش کی۔ ناظمہ حلقہ درود مسرت آفتاب نے غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

میزبانِ محفل رخسانہ زبیر قریشی کی پر سوز دعا اور ضیافت کے ساتھ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔ کانفرنس میں سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور رضیہ سلطانہ، ناظمہ ویمن لیگ کبریٰ نثار کے علاوہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top