تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کا مشاورتی تنظیمی اجلاس

مورخہ: 05 مئی 2013ء

تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کا مشاورتی تنظیمی اجلاس مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر تحریک آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم تھے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی راہنما طیب ضیاء نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت پاک سے حافظ عمیر احمد کوآرڈینٹر MSM آزاد کشمیر نے کیا جبکہ تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت شاہد احمد بٹ صدر TMQ افضل پور نے حاصل کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر حافظ احسان الحق نے اجلاس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کی کارروائی کو بڑھاتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم کو ضلعی کوآرڈینٹرز نے گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی پیش کی۔ جس پر تمام تحصیلات کی کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے احمد نواز انجم نے ضلع بھمبر کی %100 کارکردگی پر ضلع بھمبر کے کوآرڈینٹر نائب امیر تحریک TMQ آزاد کشمیر ظفر اقبال طاہر اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر احمد نواز انجم نے جون 2013 ء تا جون 2014 ء کے ورکنگ پلان اور اہداف کے متعلق تمام تحصیلی عہدیداران سے مشاورت کی۔ جس کے بعد احمد نواز انجم نے ہر تحصیل کی تنظیم کو ان کے اہداف تحریری طور پر دیئے اور ضلعی کوآرڈینٹیرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ اپنے ضلع کی ہر تحصیل میں میٹنگز کا انعقاد کریں اور ماہانہ اہداف کی رپورٹس تحریری طور پر مرکز ارسال کریں۔ اجلاس میں 11 مئی کو الیکشن ڈے کے موقع دھرنے کے متعلق اہم امور اور آزاد کشمیر کی تنظیمات کو دئیے گئے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں امیر تحریک آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : عرفان محمود قادری ناظم نشر واشاعت TMQ کھوئیرٹہ

تبصرہ

Top