جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظامِ انتخابات کے خلاف احتجاجی دھرنا

مورخہ: 11 مئی 2013ء

جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظامِ انتخابات کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

اس دھرنے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اس کرپٹ نظام کے خلاف براہِ راست خطاب بھی سنوایا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ ساری سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو کے نظام کو بچانے اور پاکستان عوامی تحریک تنہا اس کرپٹ نظام کو گرانے کیلئے کھڑی ہے۔ کرپٹ اشرافیہ استحصالی نظام سمیت ٹھو کر سے اڑانا ہو گا اورقوم کو دھوکہ دینے والے نظام کا جنازہ اٹھانا ہو گا۔ آج کے کامیاب دھرنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ موجودہ نظام کسی ایک پارٹی کو کبھی بھی اکثریت میں نہیں آنے دے گا۔ قوم میری بات یاد رکھے کہ تبدیلی کی بات کرنے والے بھی بدعنوانوں کے ساتھ مل جائیں گے۔ ایسی گھٹیا کمپین دنیا میں کہیں نہیں دیکھی۔

جہلم میں دیا جانے والا انتخابی نظام کے خلاف یہ دھرنا اپنی نوعیت کا پرامن احتجاجی دھرنا تھا۔ دھرنے کا اختتام ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

تبصرہ

Top