مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو، انصر بشیر صدر منتخب

مورخہ: 25 اگست 2013ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو 25 اگست 2013 کو سعد ہال، راولپنڈی میں سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس میں ہونا قرار پائی۔ اجلاس میں کشمیر بھر سے ایم ایس ایم کے سیکڑوں ذمہ داران ہر ضلع سے شریک تھے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں اعجاز سدوزئی، ظفر اقبال طاہر نائب امیر تحریک کشمیر، محمد عبدالعمار منعم نائب صدر ایم ایس ایم، تجمل حسین انقلابی سابق صدر ایم ایس ایم پاکستان، عمیر مصطفوی سابق کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم کشمیر، رضی طاہر سابق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم و دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں مشاورت اور تمام عہدیداران کی رائے حاصل کرنے کے بعد انصر بشیر کو صدر، عثمان ڈار کو جنرل سیکرٹری، انصار الحق کو سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے نئی منتخب ایگزیکیٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کشمیر کے کونے کونے تک ایم ایس ایم کا پیغام علم و امن پہنچائیں گے۔

تبصرہ

Top