مردان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی کیمپ

تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت مشتاق علی خان سہروردی نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد علی شاہ قادری نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر پیر ارشد علوی قادری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن کے امیر پروفیسر محمد بخت زمان، ناظم ڈاکٹر طارق محمود، ضلع مردان کے صدر حاجی شکیل جان، ناظم خلیل الرحمن، ضلع صوابی کے صدر ڈاکٹر عنایت اللہ، ضلع کاٹلنگ سے ڈاکٹر فضل ربی (صدرکاٹلنگ) اور مرد وخواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محمد بخت زمان کے ابتدائی گفتگو کے بعد مرکزی ناظم دعوت جناب صابر جامی نے مصطفوی کارکنان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر 20 کارکنان کو مصطفوی ٹرینرز کی ذمہ داریاں دی گئیں اور اُن سے فن خطابت کی مشق کرائی گئی۔

تبصرہ

Top