مردان: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ماہ میلاد النبی (ص) کے استقبال میں موٹر سائیکل ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ مردان کے زیراہتمام ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت منہاج یوتھ لیگ مردان کے صدر محمد علی شاہ نے کی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بنیات سے کیا گیا، جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد جنیداللہ (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ مردان)

تبصرہ

Top