عباس پور آزاد کشمیر: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں محفل کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی کشمیر مفتی محمد حسین چشتی نے کی۔ محفل کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ محفل کے بعد تحریک منہاج القرآن عباس پور نے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی میں100 سو سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے شرکت کی۔ میلاد چوک عباس پور میں مفتی کشمیر کا خطاب ہوا اور سنی حنفی مسجد میں اختتامی دعا اور تبرک کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top