عباس پور (آزادکشمیر): جشن عید میلاد النبی (ص) کی تقریب

مورخہ 27 جنوری 2014ء بروز اتوار علامہ مولانا منشاء خان کی مرکزی جامع مسجد ٹانڈہ گھمیر میں بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک عظیم والشان اجتماع ہوا۔ جس کی میزبانی علامہ منشاء خان اور ان کی ٹیم نے کی۔ محفل کی صدارت مفتی کشمیر حضرت علامہ مفتی محمد حسین چشتی صدر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر کے لخت جگر مولانا زاہد حسین چشتی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی تھے۔ اجتماع میں سینکڑوں عشاق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول ٹانڈہ گھمیر کے سٹاف ممبران نے اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔

تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام ایک قافلہ عباس پور سے ٹانڈہ گھمیر پہنچا۔ جس میں تحصیل عباس پور کے صدر قاری محمد فاروق خان کے علاوہ ناظم آفتاب احمد قادری، نائب صدرضاء الحق قمر، ناظم دعوت قاری اکرام الحق قادری، ناظم ویلفیئرسردار افتحار احمد قادری، ناظم نشرواشاعت و مالیات برکت علی قادری، مولانا قادری عبدالخالق، سناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلبلے کشمیر P.T.V اور کشمیر کے مشہور نام رضوان الحق قریشی، یوتھ لیگ کے صدر نوید الحق قریشی، اور دیگر کارکنان و وابستگان شامل تھے۔

علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی نے اپنے خطاب میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر وہ پھول نچھاور کئے کہ دوران خطاب پورے اجتماع پر وجد کی کیفیت طاری رہی اور کئی عشاق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روتے رہے۔ علامہ نے کہا کہ شیخ الاسلام نے لوگوں کے سینوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کی ہے۔ اور منہاج القرآن کے مرکز پر گوشہ درود میں چوبیس گھنٹوں میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جب عاشق رسول دورود شریف نہ پڑھ رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ یہی عشاق رسول شیخ الاسلام کی آواز پر لبئیک کہتے ہوئے اٹھیں گے اور ملک پاکستان سے اس فرسودہ نظام کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

محفل کے آخر میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام پیش کی گیا۔ علامہ منشاء خان نے مہمان خصوصی اور جملہ شرکاء اجتماع کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو لنگر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔

ناظم نشرواشاعت برکت علی قادری

تبصرہ

Top