نوشہرہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تکبیر چوک نوشہرہ اور مردوال یونٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں کارکنان نے اپنے قائد سے ترانوں کے ساتھ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن تحصیل نوشہرہ کے صدر ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں، پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک حاجی محمد ریاض اور غلام جیلانی خان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top