ڈاکٹر طاہرالقادری نے آپریشن ضرب عضب کو جہاد قرار دے دیا، آئی ڈی پیز کیلئے امداد کا اعلان

مورخہ: 24 جون 2014ء

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کو جہاد قرار دے دیا، آئی ڈی پیز کیلئے بھی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا، علامہ صاحب کہتے ہیں کہ لاہور میں پولیس ریاستی دہشت گردی کیلئے استعمال کی گئی، شہاز شریف کو قتل و غارت گری کا جواب دینا ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں4، 5 گلو بٹ پہچانے گئے، منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر کئی گلو بٹوں نے حملہ کیا، پولیس حملے کیلئے اپنے ساتھ سادہ لباس افراد کو بھی لائی، پولیس ریاستی دہشت گردی کیلئےاستعمال کی گئی، شہباز شریف کو قتل و غارت گری کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سفید وردی میں اجرتی قاتل لوگوں کو قتل کررہے ہیں، اگر میں کہتا تو کارکنان تہہ و بالا کردیتے، قبضہ کرلیتے، زخمی اہلکاروں کی پٹیاں اتار کر دکھایا جائے، 1400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پی اے ٹی قائد کہتے ہیں کہ پولیس ہر ضلع میں پی اے ٹی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، جتنے لوگوں کو شہید کرلو، ہر شہادت سے طاہرالقادری پیدا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس جہاز میں سوار تھا اس کے 12 چکر لگوائے گئے، اگر میں اعلان کرتا تو کارکنان ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیتے، راجہ ظفر الحق اسی جہاز میں موجود تھے اگر ہم طیارے پر قبضہ کرتے تو انہیں بھی اسلام آباد میں اترنے نہ دیتے، ایمرٹس ایئرل لائن کیخلاف مقدمہ کریں گے، حکمرانوں کیخلاف بھی طیارے پر قبضے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا پرچہ کٹوائیں گے۔ سماء

ذریعہ: http://urdu.samaa.tv/pakistan/24-Jun-2014/17641

تبصرہ

Top