ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

The Glorious Quran English translation of Irfan-ul-Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 2 فروری 2019 کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کیساتھ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com کا افتتاح کر دیا۔

ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے بتایا کہ عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی ریسپانسو ڈیزائن کی گئی ہے، صارفین کی سہولت کیلئے اس میں بیش تر نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کو عرفان القرآن کی نئی ویب ڈویلپ کرنے پر مبارکباد دی اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

آخر میں MIB ٹیم کیطرف سے قائد ڈے 2019 کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور دعائیہ کلمات کیساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

ویب سائٹ فیچرز

عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ تمام ڈیوائسز کیلئے ریسپانسو لے آؤٹ میں موجود ہے۔ قرآن مجید کے متن و ترجمہ میں تلاش کی آسانی کے لیے فرینڈلی سرچ انجن دیا گیا ہے، جس میں جنرل سرچ اور ایڈوانس سرچ کی سہولت شامل ہے۔

ویب سائٹ میں مختلف پانچ قرآء حضرات قاری عبدالباسط عبدالصمد، قاری ماہر المعیقلی، قاری مشاری راشد العفاسی، قاری احمد بن علی العجمی اور قاری عبدالرحمان السدیس کی خوبصورت و مسحورکن آواز میں تلاوت اور تلاوت مع ترجمہ سننے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس میں تلاوت قرآن (ترجمہ/ بغیر ترجمہ پڑھنا اور سننا)، سورہ ترتیب، پارہ ترتیب، رکوع ترتیب، آیت ترتیب، منتخب آیات رینج کے مفید فیچرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سورہ نیویگیٹر بھی ویب سائٹ میں شامل ہے۔

عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

عرفان القرآن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

تبصرہ

Top