رمضان المبارک میں منہاج القرآن کے سکالرز ملک گیر دروس عرفان القرآن دیں گے، شیڈول جاری

مورخہ: 07 مئی 2019ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام سکالرز رمضان المبارک المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن دیں گے، جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز اسلام، احسان، حصول تقویٰ، قیام صیام، حقوق والدین، مثالی معاشرہ، قرآن فہمی، عقیدہ ختم نبوت، قرب الٰہی، شان مصطفیﷺ، بنیادی عقائد و دیگر اہم موضوعات پر خطابات کریں گے، دروس عرفان القرآن کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔

ملک گیر دروس عرفان القرآن نماز فجر کے بعد شروع ہوں گے، سینکڑوں مرد و خواتین شرکت کریں گے، منہاج القرآن کے سکالرز معاشرتی مادیت پرستی کے فتنے کو قرآنی تعلیمات کے ذریعے ختم کر کے آئندہ نسلوں میں قرآن حکیم کی محبت پیدا کر کے قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ اعجاز ملک، علامہ عبدالحئی علوی، علامہ فیاض بشیر، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ محمدلطیف مدنی، علامہ جمیل احمد زاہد، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ ندیم ظفر اعوان، علامہ جمیل احمد زاہد، علامہ فیصل وڑاءچ، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ عثمان سیالوی، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، سکھر، نوابشاہ، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، جھنگ، لیہ سمیت دیگر اضلاع میں دروس عرفان القرآن دیں گے ۔

وہاڑی

پی ڈی خان

سیالکوٹ

قصور

لاہور

فیصل آباد

گجرات

حافظ آباد

تبصرہ

Top