شہر اعتکاف میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور کراچی کے معتکفین کی ملاقات

مورخہ: 27 مئی 2019ء

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں دوسرے روز 27 مئی 2019ء کو چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور کراچی کے معتکفین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، راجہ زاہد محمود، انجنئیر رفیق نجم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اعمال کی روح کا نام صدق و اخلاص ہے حسن نیت کے ساتھ جو عمل ہو گا اس کے اثرات اور ثمرات اس دنیا میں بھی ملیں گے اور اخروی زندگی میں بھی، اگر اعمال میں صدق و اخلاص نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں۔ اللہ ہمیں اعمال صالح کی توفیق دے اور خدمت دین کے عظیم کام کے لیے ہمیں مقدر کرے۔

تبصرہ

Top