ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کی رسم قل و دعائیہ تقریب، ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کیا

تحریک منہاج القرآن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے عدنان جاوید مرحوم کی رسم قل و دعائیہ تقریب 2 جولائی 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، عدنان جاوید کے والد محمد جاوید قادری، عدنان جاوید کے اعزاء و اقارب اور دیگر فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی۔

رسم قل و دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، انجینئر نجم رفیق، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ محمد نواز ظفر، حاجی منظور حسین مشہدی، سید الطاف شاہ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور شرکاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے پہلے حصہ میں قرآن خوانی ہوئی، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے عدنان جاوید کی تحریک و مشن کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ عدنان جاوید مشن کا عظیم سپوت تھا، جس نے ہمیشہ ایمانداری و دیانتداری اور نیک نیتی سے خدمات سرانجام دیں۔ اللہ تعالیٰ آخرت میں ان کے روحانی درجات بلند فرمائے۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ کے قائدین و سٹاف اور تمام شرکاء کی طرف سے شیخ الاسلام کیساتھ اظہار تعزیت کیا جبکہ دیوان مسعود احمد چشتی نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ تعزیت کی۔

تبصرہ

Top