دارالافتاء منہاج القرآن کی ویب سائٹ نئے ورژن اور موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح

مورخہ: 10 اگست 2019ء

دار الافتاء تحریک منہاج القرآن کی اردو ویب سائٹ www.thefatwa.com کے نئے ورژن اور موبائل ایپلی کیشن ’’دی فتویٰ (TheFatwa)‘‘ کا افتتاح 9 اگست 2019 کو صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر فاروق رانا، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، مفتی شبیر قادری، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ویب ڈویلپرز سمیت ٹیم کے دیگر ارکان شریک تھے۔ اس موقع پر صدر دارالافتاء کو ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مہیا کردہ سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔

صدر دارالافتاء نے ویب سائٹ کے نئے ورژن کو جدید اور معاصر معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کا نیا ورثن دلکش ہے، اس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اردو دان طبقے تک اسلام کا پیغام بطریقِ احسن پہنچ سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویب سائٹ کا تعارف عام کرنے اور اس سے استفادہ کی ترغیب کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

نئی ویب سائٹ کے اہم فیچرز

  • دار الافتاء کی طرف سے جاری ہونے والے 5000 سے زائد سوالات کے جوابات کا ذخیرہ
  • ایمانیات، عقائد، عبادات، معاملات، مالیات، جدید فقہی مسائل اور تقسیمِ وراثت جیسے اہم موضوعات تک کیٹگری وائز رسائی
  • تلاش کی کی سہولت
  • سرورق پر تازہ ترین اور بکثرت ملاحظہ کردہ سوالات کے علاوہ مختلف مواقع پر سوالات کا مجموعہ

تبصرہ

Top