منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم کی رسم چہلم

مورخہ: 18 اگست 2019ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب جامع المنہاج ٹاون شپ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، احمد نواز انجم، جواد حامد، میاں محمد جاوید اور عدنان جاوید مرحوم کے اعزاء و اقارب نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عدنان جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید امانت اور دیانت کا پیکر تھے، حساس ذمہ داری پر ہونے کے باوجود وہ ہر ایک سے اعلیٰ اخلاق سے پیش آتے اور آج ہر شخص انکے لئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی عارضی زندگی میں ہر شخص اچھے اخلاق پر قائم رہے، اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

تقریب میں عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

Top