خیرپور: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کی غوث الاعظم کانفرنس کھوڑا شریف میں شرکت

مورخہ: 26 اگست 2019ء

شہید عبدالرحمان ہاشمی رحمۃ اللہ علیہ کے 297 ویں عرس مبارک پر درگاہ کھوڑا شریف ضلع خیرپور میں 20 اگست 2019 کو عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت شہزادہ غوث الوریٰ پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی البغدادی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کانفرنس میں مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں داتا گنج بخش علی ہجویری درگاہ کے سجادہ نشین میاں اعجاز احمد ہجویری، درگاہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین میاں عبدالخالق، درگاہ مٹیاری کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی، درگاہ اچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم سہیل حسن شاہ جیلانی، پیر صاحب پگارا کے فرزند عثمان مصطفیٰ شاہ راشدی، درگاہ میہڑ شریف کے سجادہ نشین پیر خلیل الرحمن نقشبندی، درگاہ گنبٹ شریف کے مخدوم ابو صالح شاہ جیلانی، درگاہ رانی پور کے پیر عاصم شاہ جیلانی، پیر حضور بخش نقشبندی، پیر شفقت شاہ جیلانی، پیر زاہد علی شاہ جیلانی، لاڑکانہ کے پیر محمد شاہ حسینی، پیر غلام سرور نقشبندی، علامہ عبیداللہ ڈاھری، علامہ غلام ربانی تیمور منہاجین، صدر منہاج علماء کونسل اپر سندھ عبدالحفیظ کھوڑو، سکھر سے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری، حبیب ناصر قادری سمیت تحریک منہاج القرآن سندھ، پاکستان عوامی تحریک سندھ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سندھ کے ذمہ داران و کارکنان اور عشاقان مصطفیٰ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدالقادر جمال الدین جیلانی نے کہا کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اللہ کی مدد پر یقین رکھیں۔ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اللہ کی رحمت سے کامیاب ہوگی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اولیاء اللہ اور کاملین بزرگان دین کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میاں اعجاز احمد ہجویری نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اس دھرتی کو سنوارنے کے لیے احسن انداز میں تبلیغی دین کرکے لاکھوں افراد کی زندگیاں تبدیل کی ہیں۔ پیر خلیل جان نقشبندی نے کہا ملک میں فحاشی عریانیت کی یلغار کو روکنے کے لیے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ پیر سہیل حسن شاہ گیلانی نے کا کہنا تھا کہ حضرت سیدنا غوث اعظم پیرانِ پیر دستگیر جیسا پیر کہاں مل سکتا ہے؟ پیر عثمان مصطفیٰ شاہ راشدی نے کہا ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معاملے پر قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم سردار ظفراللہ جمالی کے علاوہ کسی نے استعفی نہ دیا۔

درگاہ کھوڑا شریف کے سجادہ نشین مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کلماتِ استقبالیہ ادا کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی غوث اعظم کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد سیدنا غوث پاک رضی اللہ عنہ کے مریدین معتقدین کو اپنے پیر و مرشد کہ نسبت کو مزید مضبوط رکھنے کی سعی ہے۔




قبل ازیں خرم نواز گنڈاپور سندھ کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر سکھر ائیرپورٹ پہنچے تو امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، ڈویژنل کوارڈینیٹر بینظیر آباد عبدالستار چوہان ، صدر پاکستان عوامی تحریک اپر سندھ شکیل احمد شیخ ، صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ علی قریشی، ڈویژنل کوارڈینیٹر لاڑکانہ امیر احمد قادری، جنرل سیکرٹری تحریک منہاج القرآن سکھر غلام رسول جونیجو، امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، محمد اسماعیل سمیجو، سعید احمد، حاجی محمد امین سمیت اپر سندھ کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایئرپورٹ سے گاڑیوں پر قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے۔ خرم نواز گنڈاپور نے جنرل سیکریٹری تحریک منہاج القرآن سکھر غلام رسول جونیجو کے چچا کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔

تبصرہ

Top