کالج آف شریعہ میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ

Cosis Dr Hassan Qadri

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں فرسٹ ائیر میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ 25 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوا، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج کرنل ریٹائرڈ محمد مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

تقریب میں کالج آف شریعہ میں سال 2019 میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لینے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ جدید و قدیم علوم و فنون کی تدریس کا بہترین ادارہ ہے۔ طلباء اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے محنت و جانشفانی کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ تقریب کا اختتام دعا کیساتھ ہوا۔

Cosis Dr Hassan Qadri

Cosis Dr Hassan Qadri

Cosis Dr Hassan Qadri

تبصرہ

Top