مرکزی نظامتِ تربیت کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ملاقات

منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت نے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے 4اکتوبر 2019ء کو ملاقات کی۔ اس موقع پر نظامت تربیت کے جملہ سٹاف میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ کورسز سعید رضا بغدادی کوآرڈینٹر کورسز علامہ محمود مسعود، نائب ناظم علامہ منہاج الدین، نائب ناظم علامہ سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاری محمد عثمان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی تعلیمی سرگرمیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے Counsel for Quran Studies (کونسل فار قرآن سٹڈیز) کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نظامت کے دیگرامور پر بھی مشاورت ہوئی۔ آخر میں نظامتِ تربیت کی جانب سے ڈاکٹر حسن محی الدین کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top