تحریک منہاج القرآن لاہور نے میلاد مہم 2019ء کے آغاز کا اعلان کر دیا

تحریک منہاج القرآن لاہور نے میلاد مہم 2019 ء کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کیا جائیگا، 36ویں عالمی میلاد کانفرنس 11اور 12ربیع الاوال کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام مسالک کے جید علمائے کرام سیاسی، سماجی رہنماؤن کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ بیرونی دنیا سے نامور سکالرز، مشاءخ عظام، قراَ، نعت خوان حضرات کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جشن میلاد مصطفیﷺ کو پوری سج دھج سے منایا جائیگا، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، چودھری افضل گجر، ثناء اللہ خان، اخلاق حسین، حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد اعجاز قادری، حاجی محمد حنیف قادری، شہباز حسین بھٹی، اسلم پرویز، حاجی غلام غوث، اسلم طاہر، سید جاوید مصطفیﷺ، مقرب سلطان، حاجی محمد ارشد، علامہ امداد اللہ شاہ، رمضان ایوبی و دیگر رہنماؤن نے شرکت کی۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پورے لاہور سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، 29اکتوبر 2019 ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن مغلپورہ چوک سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکال کر اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا، شالا مار ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، رائیونڈ، اقبال ٹاؤن سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ میلاد مہم اور مشعل بردار جلوس 29 اکتوبر سے 9 نومبر تک نکالے جائیں گے۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف پی پی، ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں 200 سے زائد مقامات سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ درود و سلام کی صداءوں میں نکالے جانے والے مشعل بردار جلوسوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کرینگے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز جلوسوں میں خطابات کریں گے، تاجر برادری دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما جگہ جگہ شرکائے جلوس کا استقبال کرینگے۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔ مشعل بردار جلوسوں کے راستے میں خیر مقدمی بینرز لگائے جائینگی، عمارتوں پر چراغاں کی جائیگا، لاہور کی فضائیں آمد مصطفیﷺ، مرحبا، مرحبا اور درود و سلام سے معطر ہو جائینگی۔ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی روزانہ مغرب کی نماز کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ضیافت کا اہتمام ہو گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت، گوشہ درود، آغوش، منہاج گرلز کالج و دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی لاءٹوں سے سجایا جائیگا۔

تبصرہ

Top