تحریک منہاج القرآن کا 39 واں یوم تاسیس آج دنیا بھر میں منایا جائے گا

Minhaj-ul-Quran International

تحریک منہاج القرآن کا 39 واں یوم تاسیس آج 17 اکتوبر کو پوری دنیا میں قائم تنطیمات منائیں گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ علم امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا، بالخصوص اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی کوششوں سے نوجوانوں کے دلوں میں علم اور عشق رسول کی شمعیں روشن کیں، 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں اللہ نے خدمت دین کے تناظر میں منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کو دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں پھیلا دیا، منہاج القرآن کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 39 ویں یوم تاسیس پر اندرون، بیرون ملک مقیم کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دعوت و تبلیغ حق، تجدید و احیائے دین، اصلاح احوال امت کی تحریک ہے اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں خدمت انسانیت، فلاح عامہ، فروغ علم اوراتحاد امت کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج معاشرے میں امن و اعتدال کے رویے عام کر رہی ہے۔

تبصرہ

Top