منہاج القرآن کے زیراہتمام الیکٹرانک و سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت تربیت اور میڈیا سیل کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ تربیتی ورکشاپ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معروف سکالر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، معروف اینکر نورید فاطمہ، میڈیا ڈائریکٹر نور اللہ صدیقی، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صدیق جان، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، سائرہ اسلام نے خطاب کیا۔

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں معروف سکالر عین الحق بغدادی، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، عمر قریشی اور منہاج القرآن کے فورمز کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ میڈیا کی تربیتی ورکشاپ میں منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج گرلز کالج کی طالبات اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔

خرم نواز گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہاکہ جدید ذراءع ابلاغ کے موثر اور با مقصد استعمال کے لئے تربیت بہت ضروری ہے۔ منہاج القرآن اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے کہا کہ اچھا اینکر یا مہمان بننے کےلئے وسعت مطالعہ، تحمل، بردباری اور تاریخ سے آگاہی ضروری ہے شعبہ صحافت کا انتخاب کرنے والے نوجوان مشاہیر پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان کی فکر کا گہری نظر سے مطالعہ کریں۔

معروف اینکر پرسن نورید فاطمہ نے کہا کہ والدین اور اساتذہ طلباء و طالبات کے ذہنی رجحان کے مطابق انہیں پروفیشن کا انتخاب کرنے میں مدد دیں، ہر انسان کو اللہ نے الگ الگ خوبیوں اور صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسعت مطالعہ اور درست تلفظ کی ادائیگی بہت اہم ہے۔

ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج میڈیا کلب کے نام سے ایک فورم تشکیل دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ذراءع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق معلومات اورتربیت فراہم کرنا ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صدیق جان نے کہا کہ ٹوءٹر اور یو ٹیوب ابلاغ عامہ کے حوالے سے ایک انقلاب ہے، ان ذرائع ابلاغ کے ذریعے صحافی بننے کے خواہش مندوں کو گھر کی دہلیز پر سہولت میسر آئی ہے، اہم چیلنج اسکے درست اور موثر استعمال کا ہے۔ اس ضمن میں منہاج القرآن نے ہمیشہ کی طرح ایک قد م آگے آ کر نوجوانوں کو تربیت کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یو ٹیوب چینل کا استعمال ملک وقوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ روزگار کا باعزت ذریعہ بھی ہے۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان پر نظریاتی اور فکری حملے کرنے والے عناصر کا راستہ روکنے کےلئے میں میڈیا کے میدان میں پڑھے لکھے محب وطن نوجوان اتارنے ہونگے اسی مقصد کےلئے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویثرن پر عمل کرنے کےلئے منہاج میڈیا کلب تشکیل دیا گیا ہے جو صحافی بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات کو عملی تربیت فراہم کرے گی۔

social media workshop

Social Media Workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

social media workshop

Social Media Workshop

تبصرہ

Top