تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول جلوس اور ضیافت میلاد

Milad dinner & welcome processions mark advent of Rabi-ul-Awwal

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ربیع الاول مبارک کی آمد کے ساتھ ہی میلاد سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ’’دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کر دے‘‘ کے سلوگن تلے منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت عام ہوتی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ، کڈز فورم ایگرز، منہاج القرآن یوتھ لیگ سمیت مختلف شعبہ جات ضیافت میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔

ضیافت میلاد میں تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ قائدین و کارکنان اور فیملیز بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ نماز مغرب کے فوری بعد کالج آف شریعہ کے زیراہتمام میلاد جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ نماز عشاء کے بعد محفل میلاد اور آخر میں ضیافت میلاد کا لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

Top