”آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز عربی تقریری مقابلہ“ میں منہاج یونیورسٹی کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مبارکباد

عتیق الرحمن شعبہ عربی ایم فل کے طالب علم ہیں، مقابلہ میں ملک بھر کی 22 یونیورسٹیز نے حصہ لیا
یو اے ای کے سفارت خانہ اور نمل یونیورسٹی شعبہ عربی کے باہمی اشتراک سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ممتاز الحسن باروی و دیگر کی مبارکباد

Mr Attiq ur Rahman

عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آبادمیں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ اور ”نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز“ کے شعبہ عربی کے باہمی اشتراک سے ”آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز عربی تقریری مقابلہ“ منعقد ہوا۔ جس میں وطن عزیز کی 22 یونیورسٹیزکے طلبا نے حصہ لیا۔ اس تقریری مقابلہ میں شعبہ عربی منہاج یونیورسٹی لاہور کے ایم فل کے طالبعلم محمد عتیق الرحمن واصل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عربی تقریری مقابلہ کا موضوع ’’جهود دولة الإمارات في خدمة اللغة العربية ونشرها‘‘تھا۔

اس شاندار کامیابی پر قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، پروفیسر ڈاکٹر مختار عزمی، کرنل(ر) فضل مہدی، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری و دیگر اساتذہ نے محمد عتیق الرحمن کو مبارکباد دی۔

Mr Attiq ur Rahman

تبصرہ

Top