گوشہ درود میں مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب

مورخہ: 10 مارچ 2020ء

مرکزی گوشہ درود منہاج القرآن میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے مرحومین کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، دعائیہ تقریب میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، محمود الحسن شاہ، علامہ لطیف مدنی و دیگر رہمناء و کارکنان اور مرکزی سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کا آغاز اجتماعی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

تقریب میں بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان کے داماد، عتیق الرحمان کے والد، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنما چوھدری ظہیر عباس گجر کے والد، مرکزی رہنماء عادل عباسی کے والد، علامہ سعیدی کی ہمشیرہ، سینئیر ریسرچ سکالر افضل قادری کے بھائی، کوارڈینٹر تنظیمات طیب ضیا کے بھائی، منہاج یونیورسٹی لاہور سے اقبال مرتضیٰ کے والد اور حافظ وارث کی والدہ مرحومہ کیلئے بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی۔

تبصرہ

Top