دعائیہ تقریب برائے ایصال ثواب اہلیہ جاوید قادری اور والدہ محترمہ حافظ ادریس الأزہری

تحریک منہاج القرآن کے درینہ رفیق محمد جاوید قادری کی اہلیہ مرحومہ اور منھاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے پرنسپل حافظ محمد ادریس الأزہری کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب 3 اکتوبر 2020ء کو نمازِ ظہر کے بعد مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے۔ تقریب میں قاری اللہ بخش نقشبندی اور قاری خالد حمید کاظمی تلاوتِ قرآنِ مجید کریں گے اور معروف ثناخوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور مرحومین کے اعزاء و اقربا شریک ہوں گے۔

تبصرہ

Top