منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن نواب شاہ سندھ کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بڑی گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد اور نوجوان اسکالر علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کرتے کیا۔ محفل میں مہمان معروف ثناء خوان رسول خلیفہ حکیم فیض سلطان القادری نے آقا کریم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

علامہ محمد محسن القادری نے ’’میلاد مناؤ، سیرت اپناؤ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے جو بھی شان آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوعطا کی وہ تمام عالم کی جمیع مخلوقات کو فیضیاب ہونے کے لئے دی ہے۔ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا تعلق پختہ رکھنے کے لئے تعلیماتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ اپنے بچوں کو عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت دینا ہے تاکہ وہ اپنا عقیدہ و ایمان پختہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ کی شمع اجاگر کرنے کے لیے محافل ذکرونعت بہترین ذریعہ ہے۔

محفل میں مہمان ثناء خوان عبدالمالک نے بھی ثناء خوانی کی۔ اس موقع پر محفل میں مقامی ثناء خواں حضرات محبوب بہلم، ندیم قادری، آصف البشر، سید طلحہ و حمزہ زیدی برادران، حسن سلطانی، راؤ ارسلان، غلام ‌نبی عباسی نے بھی نعت خوانی کی۔ پروگرام میں ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ فیصل اکرم، عامر جٹ، معززین شہر، ذمہ داران منہاج القرآن اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر ادریس قریشی کے برادرِاکبر مرحوم محمد معظم قریشی و دیگر مرحومین، امت محمدی کی مغفرت، ملک و ملت کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لئے بھی دعا کی گئی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض راؤ شوکت مصطفائی اور فیصل اکرم القادری نے سرانجام دیئے۔

محمد ارشد، جسٹس آف پیس و منہاج لائرونگ کے محمد کلیم ایڈوکیٹ، سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن محمد بلال قادری، سٹی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن نواب شاہ محمد کاشف القادری، قاری عبید رضا عطاری، جمشید نوری، اصغرساحل، پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر ولایت حسین و آغا اکبر، جماعت الصالحین کے اکرام سلطانی، محسن سلطانی، اسحاق سلطانی، عامر جٹ، آصف، رزاق، اشفاق جٹ سمیت دیگر احباب نے بھی محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کی ضیافت سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: فیصل اکرم القادری

تبصرہ

Top