ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا راجہ ندیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گڑھی شاہو لاہور میں راجہ محمد ندیم کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے راجہ محمد ندیم سے ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس، میر آصف اکبر، جواد حامد، حافظ غلام فرید، محمد افضل نوشاہی، حفیظ اللہ جاوید و قائدین و کارکنان نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top