دالبندین: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

Quaid Day 2021 ceremony in Dalbandin

تحریک منہاج القرآن دالبندین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن ضلع دالبندین کے صدر محمد حاکم سمالانی نے کی جبکہ مہمانوں میں پاکستان عوامی تحریک چاغی کے صدر میکائیل نذر سنجرانی، نائب صدر خلیفہ نذیر احمد اہجباڑی، تحریک منہاج القران ضلع چاغی کے نائب صدر میر نبی بخش سنجرانی، تحصیل صدر میر زاہد خان سنجرانی اور نوراحمد انس کشانی شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوہے نذیر احمد اہجباڑی نے کہا کہ ہم وہ خوش قسمت لوگ ہیں جنہیں اس زمانے کے مجدد اور وقت کے غوث کا زمانہ ملا ہے۔ شیخ الاسلام ایک شخصیت نہی! بلکہ ایک ہمہ گیر تحریک کا نام ہے جو احیاء اسلام، اتحاد امت، فروغ واشاعت دین، فلاح عامہ اور سیاسی شعور کی بیداری کے لیے عالمی سطح پر بھرپور تحریک چلارہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اب تک انسانیت اور امت کو ایک ہزار کتابیں، چھ ہزار سے زائد لیکچرز، سینکڑوں سکولز اور سینٹرز، اسپتال، فلاحی مراکز دے چکے ہیں۔ ایک فرد نے اپنے سترسالہ زندگی میں انسانیت اور امت مسلمہ کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ کئی صدیوں سے دنیا نے ایسے عظیم شخصیت کو نہ دیکھا ہے اور نہ سنا ہے۔ لوگ ہمیشہ زندہ شخصیات کی قدرشناسی سے محروم رہتے ہیں مگر ایسی شخصیات کے دنیا کے چلے جانے کے بعد پہچان ہوجاتی ہے۔ جس سے لوگ ایسے شخصیات کے فیضان علوم اور برکات سے محروم رہتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی و درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: سوشل میڈیا کوارڈنیٹر بابر علی سنجرانی

Quaid Day 2021 ceremony in Dalbandin

Quaid Day 2021 ceremony in Dalbandin

تبصرہ

Top