فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں قائد ڈے تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2021ء

MQI working for education & spiritual training of the youth: Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

لاہور (یکم مارچ 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فی زمانہ منہاج القرآن نوجوانوں کی تعلیم اور اخلاقی تربیت کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی اصلاحی تحریک ہے، منہاج القرآن نے امت مسلمہ کو تعلیم و تربیت کے مثالی ادارے دیے، منہاج القرآن علم و تحقیق اور بیدارئ شعور کی تحریک ہے انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے علم کے فروغ، عقائد صحیحہ کی ترویج و اشاعت اور متشدد رویوں کی بیخ کنی کے لیے 1000 سے زائد کتب تحریر و تالیف کیں، جن میں سے 600 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، یہ کتب اہل علم، لیکچررز، پروفیسرز، متلاشیان حق، اساتذہ، ریسرچرز اور طلباء و طالبات کی علمی تحقیقی راہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

تقریب میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ ریسرچ شیخ عبدالعزیز دباغ, معروف دانشور کالم نویس ادیب حافظ شفیق الرحمان اور منہاج القرآن کے شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فرح ناز، سدرہ کرامت، ریسرچ سکالر فریدہ سجاد تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ ڈائریکٹر FMRi محمد فاروق رانا نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمی، تربیتی اور دعوتی مساعی سے شرق و غرب میں آباد لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدلیں، ادارہ منہاج القرآن دیار غیر میں آباد لاکھوں مسلم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو آن لائن قرآن و سنت کی تعلیم دے رہا ہے، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم 5 سو سے زائد سکولوں میں ہزاروں خاندانوں کے ڈیڑھ لاکھ طلباء و طالبات تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Quaid Day program held by FMRi

Quaid Day program held by FMRi

Quaid Day program held by FMRi

Quaid Day program held by FMRi

تبصرہ

Top