ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ننکانہ صاحب کے علمائے کرام اور سماجی شخصیات سے ملاقات

مورخہ: 29 مارچ 2021ء

چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی ضلع ننکانہ صاحب کے علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام مکتب فکر اپنی اپنی شناخت کے ساتھ خدمتِ دین کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت کو متحد کرنے اور ہر نوع کی فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے علماء کرام کا باہمی اتحاد اور اتفاق ناگزیر ہے۔ تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کے لیے علمی، تحقیقی سطح پر جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کا متعارف کروایا گیا نیا نصاب اتحاد امت اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینکڑوں موضوعات پر ایک ہزار سے زائد تصانیف تحریر کی ہیں، ان کی یہ تجدیدی خدمات آئندہ نسلوں اور امت کے لیے راہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ شیخ الاسلام نے اپنی ہر کتاب اور ہر تحریر کے ذریعے امن، محبت، اخوت اور اتحاد امت کا پیغام دیا اور ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے کی فکر دی ہے۔

اس موقع پر نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر، پاک گریژن کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل چوہدری محمد یٰسین، مجلس ختم نبوت ننکانہ صاحب کے امیر اور مدرسہ کرمانوالہ کے مہتمم مہر محمد اسلم ناصر ایڈووکیٹ، جامعۃ العلوم بچیکی کے مہتمم علامہ ضیاء الاسلام قمر، آستانہ عالیہ پیر مٹھا کے سجادہ نشین اور جامعہ عربیہ سرداریہ کے مہتمم علامہ پیر محمد داؤد سرداری، جامع مسجد ننکانہ صاحب کے خطیب علامہ محمد اسد مدنی، تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے ناظم خالد محمود طاہر، جامعہ ظہور الاسلام موڑکھنڈا کے مہتمم علامہ مفتی حسنین علی جلالی، میلاد کمیٹی ننکانہ صاحب کے مرکزی صدر علامہ عباس قادری اور دیگر جامعات مہتممین اور پرنسپل صاحبان موجود تھے۔

تبصرہ

Top