جھنگ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بڑی ہمشیرہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مورخہ: 31 مارچ 2021ء

قائد تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بڑی ہمشیرہ کا جھنگ میں انتقال ہو گیا تھا، ان کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی جناز گاہ جھنگ میں پڑھائی، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف حسین شاہ، صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری، شفقت اللہ قادری، بشارت جسپال، نور محمد سہو، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، میاں عبدالقادر، عبدالرحمن، قاضی فیض الاسلام، سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

بعدازاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔

چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن جھنگ کے راہنما اور دیرینہ رفیق سرور قادری مرحوم کی رہائش گاہ گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل آصف ندیم کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ اور پھوپھی جان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

Top