منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب

MWL Eagers launching ceremony

لاہور (5 اپریل 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں، باپ، استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فرح ناز، ایمن یوسف، ام حبیبہ اسماعیل، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، کلثوم قمر، سعدیہ احمد نے خطاب کیا۔

ایگرز کلب کے بچوں نے نعتیہ کلام پیش کیا اور شرکاء سے بے پناہ داد وصول کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صاحبزادیوں سکینہ حسین قادری، مروہ حسین قادری نے ایگرز کلب کی رکنیت حاصل کی۔

MWL Eagers launching ceremony

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ والدین عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی خطوط پر تربیت پر بھرپور توجہ دیں۔ ایگرز بچوں کو اردو، انگریزی لینگوئج، کیلی گرافی، قرآن ریڈنگ کے کورس کروا رہا ہے۔

MWL Eagers launching ceremony

خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، ان کے اخلاق سنوارنے پر توجہ نہ دینا ایک بڑا المیہ ہے۔ آئی ٹی ایکسپرٹس، میڈیا ہاؤسز بچوں کو اخلاقی اسباق پر مشتمل اینیمیٹڈ گیمز تیار کر کے دیں تاکہ ان کے ذہنی رجحان کے مطابق ان کی اخلاقی تربیت ہو سکے۔ ہمارے بچے بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا کے زہریلے نظریاتی پراپیگنڈے کی زد میں ہیں۔

MWL Eagers launching ceremony

ڈائریکٹر ایگرز ایمن یوسف نے کہا کہ والدین اساتذہ سے مل کر بچوں کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ایگرز میں رجسٹریشن حاصل کرنے والے بچوں کو 365 دن تعلیمی، تربیتی پلان دیا جاتا ہے۔ اس خدمت پر والدین انتہائی مسرور ہیں۔ ام حبیبہ اسماعیل نے کہا کہ خاندانی یونٹ کے سکون اور استحکام کیلئے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت ضروری ہے۔ بچوں کو جیسی تربیت ملے گی وہ بڑے ہو کر اس کا اسی طرح اظہار کریں گے۔

MWL Eagers launching ceremony

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، راشد کلیامی، سدرہ کرامت، انیلا الیاس ڈوگر، حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ مرتضیٰ علوی، قاضی فیض الاسلام، عائشہ مبشر، ارشاد اقبال نے شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ، یورپ امریکہ سے والدین نے آن لائن شرکت کی۔

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

MWL Eagers launching ceremony

تبصرہ

Top