پشاور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

مورخہ: 24 مئی 2021ء

noor ul haq qadri

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ مستحقین کی باعزت مدد اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ایک بہت ہی مستحسن عمل اور کارخیر ہے۔

راشن کی تقسیم کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے تقریب میں شرکت پر وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غم اور خوشی میں ہمیشہ مستحقین کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔ راشن کی تقسیم کا یہ عمل لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب ترین مدد فراہم کی گئی ہے۔ مستحقین کی دعائیں ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، رنگ، نسل، مذہب کی تفریق سے بالا ہو کر اللہ کی خوشنودی کے لئے مستحقین کی مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنے رضاکاروں کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جن کی مدد کی جارہی ہے وہ حقیقتاً ضرورت مند اور مستحقین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حق داروں تک ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر حق پہنچایا جائے۔

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

noor ul haq qadri

تبصرہ

Top