ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

مورخہ: 23 جون 2021ء

انسانیت کے دشمنوں کو کٹہرے میں لایا جائے: قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور

لاہور (23 جون 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور جوہر ٹاؤن میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی، مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے۔ لاہور بم د ھماکہ پر گہری تشویش ہے، ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال اور کاروبار کی حفاظت حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

Top