بانی ممبر و سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام، ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی یاد میں پیکر مہر و وفا، اخلاص و استقامت کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مادر تحریک، محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ نے خصوصی اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی لازوال خدمات کو خوبصورت الفاظ میں پیش کیا۔

تعزیتی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل، محترمہ ڈاکٹر غزالہ قادری صاحبہ نے ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نوشابہ حمید ہمیشہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں کو بہتری کے لیے نصیحت فرماتیں۔

تعزیتی ریفرنس میں شرکت محترمہ فضہ حسین قادری صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نوشابہ حمید منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں کے لیے ماں کا درجہ رکھتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) نہایت شفیق خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر صاحبہ اپنے بعدآنے والی تمام بہنوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور انکی ساری زندگی قائد تحریک اور تحریک کے ساتھ وفاداری، اخلاص و استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس تقریب میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت، نائب ناظمات، مرکزی ٹیم اور صدر لاہور محترمہ نورین علوی، سینیئر و بانی ممبران جن میں محترمہ فریدہ سجاد صاحبہ، محترمہ شمیم خان، محترمہ آسیہ سیف، محترمہ نرگس انعام، محترمہ نسیم گلزار کے ساتھ ساتھ ویمن لیگ لاہور کی سینیئر ممبران بھی میں موجود تھیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر نوشابہ حمید مرحومہ کی لازوال خدمات کے اعزاز میں انکی بہو محترمہ شفق مزمل کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مادر تحریک محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ نے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top