تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شب بیداری میں رانا نفیس حسین کا خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 2 پی پی 154 میں حلقہ درودو فکر و شب بیداری میں صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں پر حق تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہوتی ہے جو تہجد گُزار اور شب زندہ دار ہیں۔ اسلام کی تاریخ میں شب بیداری اور شب زندہ داری کبار اولیاءاللہ اور صلحاء کا معول رہا ہے۔ راتوں کو اُٹھنا اور نیند کو قُربان کرنا اپنے مولا کے حضور جھک جانے میں قلبی خشیت اور یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ خشیت الہی پر مشتمل اس قلبی تعلق کو زندہ کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن دلوں کا روحانی احیاء کرنے والی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن نے قرون اولیٰ کے شب زندہ داری و خشیت الہی کے معمولات کا احیاء چاہتی ہے، اس کے لیے ہمیں اپنی شب زندہ داری کو قائم کر کے مولا سے ٹوٹا تعلق بندگی بحال کرنا ہو گا، کیونکہ آج کا مسلمان ظاہری و باطنی طور پر خواب غفلت میں زندگی گزار رہا ہے۔

حلقہ درود فکر اور شب بیداری میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر حاجی امجد علی قادری ضلعی صدر منہاج القرآن لاہور، طارق الطاف ضلعی ناظم منہاج القرآ ن لاہور اور میاں عامر محمود ضلعی ناظم مالیات منہاج القرآن لاہور بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top