منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 29 مئی 2022ء

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے راولپنڈی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا غریب گھروں کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات میں مدد دینا فی زمانہ بہترین انسانی خدمت ہے بیٹیاں بوجھ نہیں رحمت ہوتی ہیں، خالق نے جنھیں مالی آسودگی کی نعمت سے نوازا وہ ضرورت مندوں کی مدد کا فرض ادا کریں، قیامت کے دن دولت مندوں سے ان کی دولت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا غریب ہمسایوں، رشتہ داروں اور مستحقین کی استطاعت رکھنے کے باوجود مدد نہ کرنے والے قیامت کے روز مجرموں کی صف میں کھڑے ہونگے، سوسائٹی کو شرم و حیا اور تہذیب و شائستگی کا گہوارہ بنانے کے لیے نکاح کی سنت کو عام اور آسان بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بیٹیوں کی شادیوں کا اہتمام کرکے عظیم انسانی خدمت انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کے اس دور میں بیٹیاں بیاہنا دور کی بات غریب والدین کے لیے بچوں کو دو وقت کا کھلانا دوبھر ہے، امیر خاندان شادیوں پر لاکھوں کروڑوں لٹاتے وقت غریب خاندانوں کی مالی مشکلات کو پیش نظر رکھیں۔

انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی شادیوں کی تقاریب کے حوالے سے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، خانیوال، خانقاہ ڈوگراں، واہ کینٹ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں اب تک پانچ ہزار سے زائد گھر بساۂے جا چکے ہیں اور سالانہ کی بنیاد پر یہ تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین مرزا آٓصف، فرقان یوسف، سردار نسیم، علامہ ثاقب نعمان، راجہ عامرجاوید، کامران متین، احمد اعوان اور راجہ ابراھیم نے باراتیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے دولہا حضرات کا استقبال کیا اور انھیں مالائیں پہنائیں، خرم نواز گنڈا پور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف پیش کئے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے ڈائریکٹر مظہر الحق کی طرف سے راولپنڈی میں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات پر مبنی شرکاء کو ڈاکومنٹری دکھائی جسے بے حد سراہا گیا تقریب سے معروف عالم دین علامہ حسن رضا ثاقبی، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی راہنماؤں انار خان گوندل، ا ظہر محمود اعوان، سلیم دیوانہ اور علامہ ارشد مصطفوی نے بھی خطاب کیا۔

خطابات کے بعد تمام باراتیوں اور دیگر مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیا گیا، تقریب کے آخر میں منہاج ویمن لیگ کی ضلعی قائدین رابعہ مظہر، آسیہ کریم، ناہید مظہر، عائشہ ندیم اور دیگر نے تمام دلہنوں کو اپنی بہنوں کی طرح انتہائی عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا، ہر دلہن کو دو لاکھ کا جہیز دیا گیا۔

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

Collective Marriages under Minhaj Welfare Foundation Rawalpindi

تبصرہ

Top